سید اعجاز
ترال// جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں قائم شاہمدان دار العلوم دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں مکمل طور خاکستر ہواجبکہ مدرسے میں زیر تعلیم ایک طالب علم جاں بحق جب کہ چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایاکہ آگ دوران شب تقریباً ساڈھے 12بجے نمودار ہوئی اور آنا فانا پوری عمارت میں پھیل گئی۔
تاہم بعد میں فائر اینڈ ایمرجنسی کے ملازمین اور مقامی لوگوکی کوششوں سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیاتاہم دار العلوم کی عمارت مکمل طور خاکستر ہوئی۔
آگ کے اس واردات میں یہاں زیر تعلیم 10 سالہ طالب علم یاسر احمد ولد بشیر احمد لقمہ اجل بن گیاجب کہ6 دیگر طالب علم زخمی ہوئے جنہیں علاج معالجے کے لئے سرینگر منتقل کیا گیا۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں غم و اندہ کی لہر ڈوڈ گئی ـ
واردات میں زخمی بچے ترال کے مختلف علاقوں جن میں زاری ہاڑ، دودھ مرگ، گلشن پورہ بستیوں سے تعلق رکھتے تھےـ