سرحدی ضلع کپواڑہ کی سیکیورٹی صورتحال کے متعلق منعقد ایک جائزہ اجلاس کے دوران کے جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے سرحدوں پر دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے اور جلد ہی اس پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔ اُن کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر سیکیورٹی گرڈ مضبوط ہے، اُسے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کپواڑہ ضلع میں ملی ٹینسی صفر تک پہنچ گئی ہے اور یہ سب مقامی لوگوں کی مدد سے ممکن ہو پایا ہے۔