سرینگر// انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے کہا ہے کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لیے وادی کشمیر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں تقریبات میں شرکت کریں تاکہ یہ کامیابی سے اور منظم انداز میں منعقد ہو سکیں۔
بخشی سٹیڈیم سرینگر میں فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ وادی بھر میں کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بڑی تعداد میں شرکت کریں تاکہ یہ تقاریب کامیابی سے اور بہترین انداز میں انجام پذیر ہو سکیں”۔
یوم جمہوریہ کیلئے وادی میں سخت حفاظتی انتظامات: آئی جی پی کشمیر
