عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر ست شرما کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی مناسب وقت پر جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ سب کو اس مسئلہ پر وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی عوامی یقین دہانی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکانگریس نے جموں و کشمیر میں ہمیشہ ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی ہے کہ جموں و کشمیر پیچھے رہ جائے۔ان کا کہنا تھاوزیر اعظم کا وعدہ ہے ان کی بات پتھر پر لکیر ہے لہٰذا مناسب وقت آنے پر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا۔
شرما نے کہا کہ اس وقت ملک اور ملک کے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑا رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ضرور بحال ہوجائے گا اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاجو لوگ پارلیمنٹ میں چن کر جاتے ہیں سوال کرنا اور اپنی بات رکھنا ان کا حق ہے، جو کچھ انہیں پوچھنا ہوگا وہ وہاں پوچھ سکتے ہیں۔
وزیر اعظم کا وعدہ پتھر پر لکیر، ریاستی درجہ ضرور بحال ہوگا: ست شرما
