عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بی جے پی کے رکن اسمبلی سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے یقین دلایا ہے کہ مرکز مناسب وقت پر جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کو بحال کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ وعدہ ملک کے وزیر اعظم ور زیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں کیا ہے اس کو ضرور پورا کیا جائے گا۔موصوف رکن اسمبلی نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب میں ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں اشارے پر پوچھے جانے پر انہوں نے کہاجموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا اشارہ لیفٹیننٹ گورنر صاحب کے خطبے میں ہو یا کہیں اور ہو، جب ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں اس کو مناسب وقت پر بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے تو مناسب وقت آئے گا تو اس کو ضرور بحال کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاحکومت کی صرف پانچ مہینوں میں ریٹنگ کرنا مشکل کام ہے یہاں سات برسوں کے بعد ریل پٹری پر آئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مسٹر سلاتھیہ نے کہا کہ ہمارا کام ہائوس کو اچھی طرح سے چلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہائوس میں اپنی بات رکھیں گے۔
ریاستی درجہ مناسب وقت پر بحال کیا جائے گا: سرجیت سنگھ سلاتھیہ
