عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کی وزیرِ صحت و تعلیم سکینہ ایتو نے بدھ کے روز کہا کہ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے۔جی ایم سی سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا کہ وہ اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں، کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے۔
اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ وہ کس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ انہوں نے اسی طرح کے ریمارکس انتخابات کے دوران بھی دیے تھے۔‘‘
طبی نشستوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ایتو نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیے 190 مزید میڈیکل نشستوں کی تجویز پیش کی تھی، جسے مرکز نے منظور کر لیا، جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
ریاستی درجہ ہمارا حق ہے، ہم بھیک نہیں مانگ رہے: سکینہ ایتو
