عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جموں، جوگندر سنگھ نے جموں ضلع کے مختلف تھانوں میں اسٹیشن ہاؤس افسران (ایس ایچ اوز) کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کیے ہیں۔
سرکاری حکم کے مطابق، انسپکٹر ارون پرکاش کو ایس ایچ او بخشی نگر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ انسپکٹر آزاد منہاس کو ایس ایچ او میراں صاحب مقرر کیا گیا ہے۔انسپکٹر جے پال شرما اب ایس ایچ او گاندھی نگر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے، اور انسپکٹر راکیش سنگھ کو ایس ایچ او بشناہ تعینات کیا گیا ہے۔
انسپکٹر سشیل چودھری کو پولیس اسٹیشن تریکوٹہ نگر کی کمان سونپی گئی ہے، جبکہ انسپکٹر راجیش جسروٹیہ کو ایس ایچ او اکھنور مقرر کیا گیا ہے۔ انسپکٹر راکیش منی کو ایس ایچ او پکہ ڈنگا تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح، انسپکٹر نِشانت گپتا کو ایس ایچ او نوآباد، انسپکٹر دیپک پٹھانیہ کو ایس ایچ او چھنی، اور انسپکٹر وکاس ڈوگرہ کو ایس ایچ او جھجر کوٹلی تعینات کیا گیا ہے۔دریں اثنا، انسپکٹر آئی پی سنگھ کو ایس ایچ او بس اسٹینڈ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ انسپکٹر شکتی دیوی کو ایس ایچ او سٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔