ایس ایس بی اہلکار عمارت سے گر کر جاں بحق

Mazar Khan
1 Min Read

سری نگر// سری نگر کے پندریتھن علاقے میں ایک عمارت سے گرنے سے ایس ایس بی کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیاہے۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ 151 بٹالین ایس ایس بی کا ایک کانسٹیبل انوج کمار پندرتھن میں جیولوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ کی عمارت سے گر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

Share This Article