سرینگر میں چوری کا معاملہ حل، مسروقہ نقدی بر آمد: پولیس

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر//سرینگر میں پولیس نے چوری کے ایک معاملے کو حل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے مسروقہ نقدی بر آمد کر لی گئی ہے۔
سرینگر پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ” نگین پولیس تھانہ نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 457 اور 380 کے تحت درج ایک ایف آئی آر نمبر 110/2023 میں ملوث تلبل کے رہنے والے گلزار احمد ڈار کو گرفتار کر لیا”۔
اُنہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران متعلقہ شخص کے قبضے سے چوری شدہ 30,000 (تیس ہزار روپے) اور سامان بر آمد کر لیا گیا ہے۔ جو اس نے تلبل میں ایک میڈیکل شاپ سے لوٹی تھی۔