عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//سرینگر پولیس نے نوہٹہ چوک میں ایک مرغ فروش کے خلاف کاروائی کی ـ مرغ فروش گاہکوں سے زائد قیمت وصول کررہا تھا اور غلط ترازو استعمال کر کے گاہکوں کو دھوکہ دے رہا تھاـ
عوامی شکایات پر پولیس کی ابتدائی تصدیق میں الزامات درست پائے گئے، جس کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں ایف آئی آر نمبر 06/2025 متعلقہ قوانین کے تحت درج کی گئی۔
ملزم اعجاز احمد حکیم ولد غلام احمد حکیم، ساکن نوہٹہ، کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے قبضے میں موجود تمام ترازو ضبط کر لیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔