یو این آئی
سرینگر// ٹریفک پولیس نے پائین شہر کے بہوری کدل علاقے میں قوانین کی خلاف ورزی کی پادائش میں درجنوں موٹر سائیکلوں اور سکوٹیز کو ضبط کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں ٹیم نے پائین شہر کے بہوری کدل چوک میں درجنوں موٹر سائیکل اورسکوٹیز کو تحویل میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران سری نگرمیں پانچ سو موٹرسائیکلوں کو سکوٹیز کو ضبط کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور کم عمر لڑکوں کو ڈرائیورنگ سے پرے رکھنے کی خاطر اس طرح کا اقدام ناگزیر تھا۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے سکوٹیز اورموٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ فی الحال جاری رہے گا۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے کمر عمر بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل فراہم کرنے سے اجتناب کریں۔
سرکاری ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں اکثر حادثات کم عمر لڑکوں کی جانب سے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے کی وجہ سے ہی پیش آرہے ہیں۔