عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر پولیس نے آج متعدد مقامات پر اُن افراد کے گھروں پر چھاپے مارے جو مبینہ طور پر کالعدم جماعتِ اسلامی اور حریت کانفرنس سے وابستہ ہیں۔پولیس کے ترجمان نے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ چھاپے مار کارروائیاں مشتاق احمد بھٹ ساکن بٹہ مالو، اشرف سہرائی ساکن باغات، مہراج الدین کلوال ساکن حمزہ کالونی کنیہامہ، اور ضمیر احمد شیخ ساکن گلشن نگر نوگام کے گھروں پر انجام دی گئیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں مکمل قانونی تقاضوں کے مطابق انجام دی گئیں۔ ’’تلاشی کے دوران مختلف مواد، بشمول لٹریچر اور تصاویر، برآمد کی گئیں جو مبینہ طور پر کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں سے منسلک ہیں‘‘۔پولیس کے مطابق یہ اقدامات وادی میں ملی ٹینسی اور علیحدگی پسندی کے نیٹ ورک اور معاون ڈھانچے کو ختم کرنے کی وسیع مہم کا حصہ ہیں۔
جماعتِ اسلامی اور حریت کیساتھ مبینہ روابط،سرینگر پولیس کی معتدد مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں
