عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر /پولیس نے سات ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف ’یو اے پی اے ‘کے تحت سرینگر عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔یہ چارج شیٹ پولیس اسٹیشن خانیار میں درج کیس ایف آئی آرنمبر 31/2024 بجرائم زیر ’یو اے پی اے ‘دفعات 13، 18، 20، 23 اور 38 کے علاوہ آرمز ایکٹ کی دفعہ 7/25 کے تحت درج کیا گیا تھا۔
کیس میں مجموعی طور پر 08 ملزمان ملوث تھے، جن میں ایک پاکستانی ملی ٹینٹ بھی شامل تھا، جوعثمان نام سے سرگرم تھا ایک انکاونٹر میں مارا گیا ہے۔سات ملزمان کے خلاف مختلف ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر باضابطہ طور پر چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے، جبکہ ہلاک شدہ پاکستانی ملی ٹینٹ کے حوالے سے ’’مہلوک چالان‘‘پیش کیا گیا ۔جموں و کشمیر پولیسملی ٹینسی کے خلاف جنگ اور عوام کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
سرینگر پولیس نے 7ملی ٹینٹ معاونین کیخلاف چارج شیٹ داخل کیا
