عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پولیس کا کہنا ہے کہ ملی ٹینسی نیٹ ورکس اور ان کے معاون ڈھانچوں کو ختم کرنے کی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے سری نگر میں دو کروڑ روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو یو اے پی اے کے تحت منسلک کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ضبطی پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں یو اے پی اے اور ای ایم آئی سی او کے متعلقہ دفعات کے درج ایک مقدمے کے سلسلے میں انجام دی گئی۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر پولیس نے روز ایونیو خوشی پورہ میں واقع سروے نمبر 45 کے تحت 15 مرلہ اراضی پر تعمیر ایک تین منزلہ رہائشی مکان کو ضبط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جائیداد ریونیو ریکارڈ اور تحصیلدار شالہ ٹینگ سری نگر سے تصدیق کے مطابق غلام محمد شیخ ولد خواجہ انور شیخ جو نامزد دہشت گرد سجاد احمد شیخ عرف سجاد گل کے والد ہیں،کے نام درج ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ضبطی پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں یو اے پی اے اور ای ایم آئی سی او کے متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر 235/2022 کے سلسلے میں انجام دی گئی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی غیر قانونی سرگرمیاں (انسداد) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت شروع کی گئی اور متعلقہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں انجام دی گئی۔
انہوں نے کہاگرچہ جائیداملی ٹینٹ کے والد کے نام درج ہے لیکن تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سجاد گل اس میں براہ راست شراکت دار ہے اور وہ ملی ٹینسی کو فروغ دینے، ملک دشمن پرپگنڈہ چلانے اور خاص طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے حکومت کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانے میں سرگرم رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ضبطی سری نگر پولیس کی اس جاری حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ملی ٹینسی کے مالی، لاجسٹک اور آپریشنل نیٹ ورکس بشمول سرحد پار حماتیوں و ہمدردیوں، کو ختم کرنا ہے۔
سری نگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط: پولیس
