عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر//کشمیر کی راجدھانی سری نگر میں وادی چناب کے بانہال علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے خلاف مبینہ طور پر مذہبی توہین کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مطیر ڈار ولد عبدالرشید ڈار ساکن مہو بانہال کو سری نگر پولیس نے کشمیر کے کچھ روحانی مقامات کے خلاف سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی جانب سے پولیس تھانہ شیرگڑی میں شکایت درج کروائی گئی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے سری نگر پولیس نے ملزم کو بانہال سے گرفتار کرلیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مطہر ڈار کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153-اے اور 295 کے تحت پولیس تھانہ شیرگڑی میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 45 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔