ویب ڈیسک
سری نگر// سری نگر کے ایک رہائشی نے جمعہ کی صبح عبداللہ پل سری نگر سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تاہم اس کی لاش بر آمد کر لی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ عبداللہ پل سے ایک شخص نے مبینہ طور پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی، جس کی ریور پولیس کو اطلاع دی گئی۔اُنہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریور پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور بچاﺅ کاروائی شروع کی، تاہم متعلقہ شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
اہلکار نے متوفی کی شناخت کاکسرائے کے رہائشی رمیز راجہ گنائی کے طور پر کی ہے جو اس وقت سرائے بلال سری نگر میں قیام پذیر تھا۔ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے رمیز کے انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔