غلام نبی رینہ
کنگن/ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول صحت افزا مقام سونمرگ زوجیلا منی مرگ اور دراس میں تازہ برفباری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوا ہےـ
تازہ برفباری کی وجہ سے سرینگر لداخ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں ـ
ٹریفک حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ زوجیلا کے مقام پر آٹھ اینچ برف ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سونمرگ میں پانچ اینچ برف ریکارڈ کی گئی ہے جس کے پیش نظر شاہراہ پر عارضی طور ٹریفک آمدورفت کو روک دیا گیا ہے ـ ٹریفک حکام کا کہنا تھا کہ موسم کے سازگار ہوتے ہی ٹریفک کو بحال کیاجائے گا ـ
سونمرگ، زوجیلا، منی مرگ اور دراس میں تازہ برف باری، سرینگر لداخ شاہراہ پر ٹریفک نقل وحمل عارضی طور معطل