غلام بنی رینہ
کنگن/سرینگر لیہہ شاہراہ پرجمعہ کو مال بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی ۔چیف ایگزیکٹو کونسلر کرگل رواں ماہ کی یکم اپریل کو 33روز تک بند رہنے کے بعد سرینگر لیہہ شاہراہ کو یکطرفہ چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا تھا تاہم مال بردار گاڑیوں کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جس کے باعث سرینگر سونمرگ شاہراہ کے مختلف مقامات پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں درماندہ ہیں۔
اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو کونسلر کرگل ڈاکٹر جعفر آخون نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ انہوں نے یہ معاملہ آئی جی پی ٹریفک ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر کے ساتھ اٹھایا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعہ کے روز مال بردار گاڑیوں کو سرینگر لیہہ شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ درماندہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ تین روز قبل دس مال بردار گاڑیوں کو کرگل کی طرف آزمائشی طور پر روانہ کیا گیا ہے جس سے یہ معلوم ہواکہ اب مال بردار گاڑیاں شاہراہ پر چل سکتی ہیں ۔
جمعہ سے سرینگر لیہہ شاہراہ پر مال بردار گاڑیاں کی آمدورفت بحال کرنے کا امکان
