سرینگر کنگن شاہراہ پر نالہ سندھ پر زیرِ تعمیر پل کا کام تکمیل کے نزدیک ہے۔ وائل کے مقام پر نئے پل کی تعمیر سال 2020 سے شروع کی گئی تھی جسے رواں برس دسمبر کے مہینے میں مکمل کرکے عوام کے نام وقف کردیا جائے گا۔ نئے پل کی تعمیر ورلڈ بینک کے مالی امداد سے 24 کروڑ کی لاگت سے کی جارہی ہے۔ اس پل کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد گاندربل کے عوام کو گزشتہ 30 سالوں کے ٹریفک جام سے راحت ملے گی۔
ویڈیو رپورٹ:ارشاد احمد، گاندربل