عظمی ویب ڈیسک
سرینگر/جموں-سرینگر قومی شاہراہ بعددوپہرپیر چھوٹی گاڑیوں (ایل ایم ویز) کے لیے دو طرفہ ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئی، جبکہ بڑی گاڑیوں (ایچ ایم ویز) کو وادی سے جموں کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی، ۔
ایک سرکاری عہدیدار نے کہا، چھوٹی مسافرگاڑیوںکے لیے جموں-سرینگر شاہراہ پر دونوں طرف سے ٹریفک کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم ٹریفک کی صورتحال اور سڑک کی حالت کا جائزہ لینے کے بعدبڑی گاڑیوں کو صرف وادی سے جموں کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا، رام بن کے ماروگ علاقے میں سڑک کے دھنسنے والے حصے پر صرف ایک طرفہ ٹریفک کی اجازت ہے۔ لینڈ سلائیڈ کے مقام پر پھنسے ہوئے دونوں طرف کے ٹریفک کو باری باری کلیئر کیا جا رہا ہے۔
سرینگر-جموں شاہراہ پرچھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت بحالی
