محمد تسکین
بانہال//گزشتہ رات سے جاری بارش کے دوران سرینگر جموں قومی شاہراہ پر پسیاں گرآنے کے بعد شاہراہ پر آمد ورفت متاثر ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے پتھروں کے گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ کیفٹیریا موڑ رام بن کے مقام ابھی بند ہے اور پہلگام اور بال تل کے راستے جانے والی امرناتھ یاترا کو چندرکوٹ اور ناشری کے مقام فی الحال روک دیا گیا ہے۔ بحالی کا کام جاری ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ آیندہ چند گھنٹوں کے دوران شاہراہ کو بحال کر دیا جاۓ گا۔