سرینگر// وادی کشمیر میں جاری چلہ کلان کے درمیان جارج خشک موسم میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، جس نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے مختلف علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے چلا گیا ہے، جبکہ لداخ اور جموں خطے کے پہاڑی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
گرمائی دارالحکومت سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو رواں موسم سرما کی شدید ترین سردی ہے۔ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ اور پہلگام میں درجہ حرارت بالترتیب منفی 6.9 ڈگری اور منفی 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
کپوارہ میں منفی 6.4 ڈگری، کوکرناگ میں منفی 4.8 ڈگری، گلمرگ میں منفی 6.0 ڈگری، اور سونمرگ میں منفی 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زوجیلا سب سے زیادہ سرد رہا، جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 24.0 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا۔
باندی پورہ، بارہمولہ، بڈگام، اور گاندربل میں بالترتیب منفی 7.4 ڈگری، منفی 6.0 ڈگری، منفی 7.6 ڈگری، اور منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ کا شبانہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
جنوبی کشمیر کے اضلاع پلوامہ اور شوپیاں میں سردی کا زور زیادہ رہا، جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اننت ناگ میں منفی 9.2 ڈگری، کھڈونی اور لارنو میں منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا۔
جموں شہر میں شبانہ درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ بانہال میں منفی 1.8 ڈگری، بھدرواہ میں منفی 0.6 ڈگری، اور کشتواڑ میں 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پڈر میں سب سے زیادہ سردی رہی، جہاں درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ادھر، پونچھ میں 2.3 ڈگری، راجوری میں 3.2 ڈگری، اور اودھم پور میں 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا۔
لداخ کے دراس میں شبانہ درجہ حرارت منفی 17.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو خطے میں سردی کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔ کرگل اور لیہہ میں بالترتیب منفی 12.9 اور منفی 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت درج ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے اکثر علاقوں میں آئندہ دنوں میں بھی سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ جموں خطے کے میدانی علاقوں میں 27 اور 28 دسمبر کو بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے، جبکہ کشمیر میں 29 دسمبر تک موسم خشک رہ سکتا ہے۔
چلہ کلان کے تیور سخت، سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 درج
