عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی کے کل وادی کشمیر کے دورے سے قبل، وسطی کشمیر کے شہر سرینگر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کیلئے عارضی طور پر ’ریڈ زون نامزد‘ کیا گیا ہے۔
سرینگر پولیس نے ایک بیان میں کہا، “ڈرون رولز 2021 کے قاعدہ 24(2) کے دفعات کے مطابق، سرینگر شہر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کیلئے “عارضی ریڈ زون” قرار دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا، “ریڈ زون میں تمام غیر مجاز ڈرون آپریشنز ڈرون رولز 2021 کی متعلقہ دفعات کے مطابق جرمانے کے قابل ہوں گے۔ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے، اس سلسلے میں آپ سے تعاون کی درخواست کی جاتی ہے”۔