عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/جموں و کشمیر پولیس کا ایک اسپیشل پولیس آفیسر جمعرات کو ضلع راجوری کے دھری رلیوٹ علاقے میں ایک بس سے گرنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ ایک نجی بس (رجسٹریشن نمبر JK02DE-1671) میں سفر کرنے والا ایس پی او دھری رلیوٹ کے مقام پر بس سے گر پڑا۔
اسے فوری طور پر علاج کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹر منجاکوٹ منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت محمد رزاق ولد راج محمد، ساکن بندی جمالہ، راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
راجوری میں بس سے گر کر ایس پی او جاں بحق
