اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر کھلینی کے نزدیک ایک تیز رفتار پولٹری گاڑی نے 10 سالہ لڑکے کو کچل ڈالا۔
اطلاعات کے مطابق، آج صبح ساڑھے دس بجے کے قریب کھیلینی کے نزدیک ایک دس سالہ لڑکا سڑک پار کر رہا تھا جس دوران جموں کی طرف جارہی ایک تیز رفتار پولٹری گاڑی نے اسے کچل ڈالا اور وہ شدید زخمی ہوا۔
حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی زخمی ہوئے لڑکے کو جی ایم سی جموں منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔