عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے نئی دہلی کے لیے ایک خصوصی ٹرین کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ پھنسے ہوئے مسافروں کو آسانی کے ساتھ منزل تھا پہنچایا جا سکے اور اضافی رش کو سنبھالا جا سکے۔ اس ٹرین کی ٹکٹیں کٹرا، اُدھمپور اور جموں ریلوے اسٹیشنوں پر دستیاب ہوں گی۔
ٹرین نمبر04612:
روانگی کا اسٹیشن: شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا
روانگی کا وقت: رات 9:20 بجے
اسٹیشن پر قیام:
– شہید کیپٹن تشار مہاجن اسٹیشن اُدھمپور: رات 9:48 سے 9:50 بجے تک
– جموں تاؤی ریلوے اسٹیشن، جموں: رات 11:00 سے 11:05 بجے تک
یہ خصوصی ٹرین اضافی مسافروں کے رش کو کم کرنے اور نئی دہلی تک محفوظ و آرام دہ سفر یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ٹرین صبح 9:30 بجے نئی دہلی پہنچے گی۔اس کے ساتھ ساتھ، رام بن میں قومی شاہراہ کو ایک طرفہ بنیاد پر فعال کر دیا گیا ہے۔ کشمیر اور جموں میں پھنسے ہوئے مسافر اس خصوصی ٹرین کا استعمال کر سکتے ہیں۔انتظامیہ تمام سیاحوں کی خیریت کے لیے پُرعزم ہے اور سب سے تعاون کرنے اور ضروری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کرتی ہے۔
درماندہ مسافروں کی نقل و حمل کیلئے کٹرا سے نئی دہلی خصوصی ٹرین سروس کا آغاز
