عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے جل جیون مشن (جے جے ایم) کی عمل آوری میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے ایک ہاؤس کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یہ کمیٹی ایوان میں کئی اراکین کی طرف سے بار بار مطالبہ کیے جانے کے بعد تشکیل دی گئی۔سرکاری نوٹیفکیشن میں اسپیکر نے اعلان کیا کہ اس کمیٹی کی قیادت حسین مسعودی کریں گے۔
اس 11 رکنی کمیٹی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان شامل ہیں، جن میں محمد یوسف تاریگامی، علی محمد ڈار، راجیوجسروٹیا، رنبیر سنگھ پٹھانیہ ، تنویر صادق، جاوید ریاض ، مظفر اقبال خان، رفیق احمد نائیک، ارجن سنگھ راجو اور افتخار احمد شامل ہیں۔
کمیٹی کو جموں و کشمیر میں جل جیون مشن کی منصوبہ بندی، عمل آوری اور شفافیت سے متعلق اراکین اسمبلی کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کی جانچ کا کام سونپا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مختلف اضلاع میں فائدہ اٹھانے والوں کی شکایات، ناقص عمل آوری اور شفافیت کی کمی جیسے معاملات مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین نے اٹھائے تھے۔
جل جیون مشن کی عمل آوری میں مبینہ میں بے ضابطگیاں، اسپیکر نے تحقیقات کیلئے ہاؤس کمیٹی تشکیل دی
