سری نگر// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ریڈوانی علاقے میں جمعہ کو ملی ٹینٹوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے ریڈوانی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”کولگام کے ریڈوانی علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین مسلح تصادم شروع ہوا ہے، پولیس اور فوج علاقے میں تعینات ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔