عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن پنزالہ کی ایک ٹیم نے نائید ہال کراسنگ پر ایک شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 25 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔گرفتار شدہ کی شناخت فاضل رشید میر ولد عبد الریشد میر ساکن نائید ہال رفیع آباد کے طور پر کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پنزالہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔سوپور پولیس نے لوگوں سے منشیات یا دوسرے جرائم کے متعلق معلومات سے نزدیکی پولیس سٹیشن کو مطلع کرنے کی اپیل کی ہے۔
سوپور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
