عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سوپور پولیس نے ایک فوری اور موثر کارروائی انجام دیتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر ہی ایک جیب تراش کو گرفتار کرکے چوری شدہ رقم بر آمد کی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس پوسٹ بس اسٹینڈ سوپور کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ مرکزی بازار سوپور میں اس کی جیب سے 5 ہزار روپیے چوری ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن سوپور میں بھارتیہ نیایا سنہتا (بی این ایس) کے دفعہ (2) 303 کے تحت ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 193/2025 درج کیا گیا اور تفیش کا آغاز کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کی تحویل سے چوری شدہ رقم 5 ہزار روپیے بر آمد کئے۔
ملزم کی شناخت عمران احمد تیلی ساکن بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ سوپور پولیس عوام کے تحفظ اور اعتماد کو بر قرار رکھنے کے لئے فوری کارروائی کا عزم کرتی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے ایسے واقعات کے متعلق فورہ اطلاع دینے کی اپیل کی۔
سوپور میں جیب تراش گرفتار، چوری شدہ رقم بر آمد: پولیس
