عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ راجستھان کی جودھپور جیل میں قید سونم وانگچک سے ان کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے منگل کے روز ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔
یہ ملاقات سپریم کورٹ کی جانب سے سونم وانگچک کی رہائی کی درخواست پر مرکزی حکومت اور لداخ انتظامیہ کو نوٹس جاری کیے جانے کے ایک دن بعد عمل میں آئی۔ 26 ستمبر کو این ایس اے کے تحت وانگچک کی گرفتاری کے بعد میاں بیوی کی یہ پہلی ملاقات تھی۔
محترمہ انگمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ انہیں حراست کے حکم نامے کی ایک نقل موصول ہوئی ہے، جسے وہ قانونی طور پر چیلنج کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ سونم وانگچک کا حوصلہ غیر متزلزل ہے، ان کا عزم پختہ ہے اور وہ عوام کے تعاون اور یکجہتی پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ـ
سونم وانگچک سے جودھپور جیل میں اہلیہ گیتانجلی انگمو کی ملاقات
