سوپور// شمالی کشمیر کے سوپور کے زالورہ علاقے کے گجر پتی میں پیر کو ملی ٹینٹوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے دوران تازہ فائرنگ شروع ہونے سے ایک فوجی زخمی ہوگیا۔
یہ جھڑپ اتوار کی شام دیر گئے شروع ہوئی تھی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ رات کے اندھیرے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا، “صبح کی روشنی کے ساتھ تازہ فائرنگ کا آغاز ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی زخمی ہوا ہے”۔
اتوار کو فوج، سی آر سی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے گجر پتی علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا، جس دوران ایک ٹھکانہ بھی برآمد کیا گیا۔ “تلاشی کے دوران، سیکیورٹی فورسز کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی، جس سے جھڑپ شروع ہوگئی”۔
علاقے میں آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
سوپور جھڑپ: فائرنگ کے تبادلے میں فوجی اہلکار زخمی
