عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ// ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سرحدی سیکٹر میں گزشتہ شب حادثاتی طور پر گولی نکلنے سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج اہلکار گزشتہ رات گشت کے دوران گر گیا اور اچانک اس کی بندوق سے فائر نِکل گیا اور پاؤں میں گولی لگ گئی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقع سرحدی سیکٹر کرشنا گھاٹی میں ایل او سی کے قریبی علاقے میں پیش آیا جہاں سے فوجی اہلکار فوری طور پر قریبی فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں زخمی کو کمانڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔