اوڑی سڑک حادثہ میں ایک فوجی اہلکار از جان، تین دیگر زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

اوڑی// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے تورنا اوڑی علاقے میں جمعرات کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک فوجی اہلکار کی موت ہو گئی ہے جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ تورنا اوڑی میں فوج کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں حوالدار محمد صغیر کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین فوجی زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر تین زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے 92 بیس سرینگر میں علاج کے لیے نکالا گیا جبکہ لاش کو قانونی اور طبی کارروائیوں کے لیے ہسپتال لایا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp