عشرت حسین بٹ
سرینگر// ایتوار اور پیر کی درمیانی شب ضلع پونچھ کے کھنیتر علاقے میں ڈیوٹی پر معمور ایک فوجی اہل کار حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایک فوجی اہلکار جس کا تعلق 55 ٹیٹوریل آرمی سے تھا اور وہ پونچھ ضلع کے کھنیتر علاقے میں معمور تھا جسے اچانک دل کا دورہ پڑا بعد ازاں اسے علاج کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ کرار دیا ۔
مہلوک اہلکار کی شناخت گربن سنگھ ولد پریتم سنگھ ساکنہ پنجاب کے طور پر ہوئی ہے،قانونی و طبی ضوابط کی تکمیل کے بعد میت کو اس کی یونٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ادھر، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
پونچھ میں فوجی اہلکار کی حرکت ِ قلب بند ہونے سے موت
