عظمی ویب ڈیسک
لیہہ/دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ سیاچن گلیشیئر میں ڈیوٹی کے دوران ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔ فوج کے مطابق نائب صوبیدار بلدیو سنگھ نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
لیہ میں قائم فائر اینڈ فیوری کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) اور تمام اہلکاروں نے شہید نائب صوبیدار کو خراج عقیدت پیش کیا۔
فائر اینڈ فیوری کور نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا،’جی او سی اور تمام رینکس نائب صوبیدار بلدیو سنگھ کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے 20 اپریل 2025 کو سیاچن گلیشیئر میں فرض کی ادائیگی کے دوران عظیم قربانی دی۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔‘
فوج کی جانب سے فی الحال اس واقعے کی مکمل تفصیلات یا شہادت کے محرکات ظاہر نہیں کیے گئے۔
سیاچن گلیشیئر، جو کہ شدید سردی اور خطرناک موسمی حالات کے لیے جانا جاتا ہے، میں تعینات جوانوں کو غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نائب صوبیدار بلدیو سنگھ کی شہادت مادر وطن کے دفاع کے عزم کی ایک روشن مثال ہے۔
سیاچن گلیشیئر میں فرائض کی انجام دہی کے دوران فوجی جوان ہلاک
