عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ضلع سرینگر کے مضافات میں راولپورہ علاقے میں ایک فوجی اہلکار حادثاتی گولی لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی روڈ اوپننگ پارٹی (RoP) کا ایک جوان اپنی ہی سروس رائفل حادثاتی طور پر چل جانے سے جاں بحق ہو گیا۔ اہلکار نے کہا، ’’اسے شدید زخم آئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا‘‘۔
تاہم، انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔