سرینگر// سرینگر میں پیر کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کا ایک صفائی کرمچاری لقمہ اجل بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سرینگر کے صورہ علاقے میں ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر متعلقہ ملازم شدید زخمی ہو گیا، جسے علاج کیلئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ زخمی شخص ہسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت ، فیروز احمد شیخ سکنہ بجبہاڑہ ، اننت ناگ کے طور ہوئی، جو اس وقت سرینگر کے صورہ میں رہائش پذیر تھا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے حاد ثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سرینگر سڑک حادثہ میں ایس ایم سی ملازم لقمہ اجل
