عظمیٰ ویب ڈیسک
پونے/کپتان پارس ڈوگرا (ناٹ آؤٹ 73) اور کنہیا ودھاون (ناٹ آؤٹ 42) کی شاندار اننگز کی بدولت جموں و کشمیر نے پیر کو رنجی ٹرافی کے پہلے کوارٹر فائنل میں دوسری اننگ میں تین وکٹ پر 180 رن بنالئے ہیں۔
کیرالہ نے کل کے نو وکٹ پر 200رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ آج سلمان نجر اور باسل تھمپی کی جوڑی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور نویں وکٹ کے لیے 81 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو ایک رن کی معمولی برتری دلا دی۔ اس دوران سلمان نجر نے اپنی سنچری مکمل کی۔ عاقب نبی نے باسل تھمپی (15) کو آؤٹ کر کے شراکت توڑی۔ سلمان نجر نے 172 گیندوں میں 12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 112 رنز بنائے۔
اس کے بعد دوسری اننگ میں بلے بازی کرنے اتری جموں و کشمیر کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 39 کے اسکور پر اپنے دو وکٹ گنوا دیے۔ شبھم کھجوریا (2) اور وائی حسن (16) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ جموں و کشمیر کا تیسرا وکٹ ویورانت شرما (37) کی صورت میں 73 کے اسکور پر گرا۔ دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت جموں و کشمیر نے تین وکٹ پر 180 رنز بنالئے ہیں اور کپتان پارس ڈوگرا (73 ناٹ آؤٹ) اور کنہیا ودھاون (42 ناٹ آؤٹ) کریز پر تھے۔ کیرالہ کے لیے ایم ڈی ندھیش نے دو وکٹ لیے۔ این پی باسل نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
ڈوگرہ اور ودھاون نے جموں و کشمیر کی اننگ کو سنبھالا
