عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// مریضوں میں انفیکشن کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر شیرِ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) صورہ، سرینگر نے ہسپتال میں لوگوں کی صبح 3 بجے سے پہلے اور شام 5:30 بجے کے بعد آمد پر پابندی عائد کردی ہے، جبکہ ہسپتال کے احاطے میں کھانے پینے کی اشیاء جیسے چاول، چائے اور پھل وغیرہ لانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
ایس کے آئی ایم ایس صورہ نے ایک عوامی نوٹس میں کہا ہے کہ “عوام کو روزانہ شام 3 بجے سے شام 05:30 بجے تک اپنے مریضوں سے ملاقات کی اجازت ہوگی”۔
انفیکشن کے خطرے کے باعث دیے گئے شیڈول سے پہلے یا بعد میں مریضوں سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہسپتال انتظامیہ نے بہتر مریضوں کے انتظام کے لیے عوام سے تعاون کی درخواست کی ہے۔