سری نگر// سری نگر کے سنگم علاقے میں منگل کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک نابالغ لڑکی لقمہ اجل بن گئی ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ایک چھ سالہ بچی کو سنگم علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ زخمی کو جے وی سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بچی کی شناخت علیزہ دختر فردوس احمد ڈار ساکن ٹیکنواری کے طور سے ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے مفرور موٹر سائیکل سوار کی تلاش شروع کر دی ہے۔
سرینگر سڑک حادثے میں کمسن کی موت
