پونچھ// ضلع پونچھ میں مغل روڈ پر شدید برفباری میں پھنسے ہوئے چھ افراد کو پولیس نے کامیابی کے ساتھ بچا لیا۔
پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی رات، دو گاڑیاں جو شوپیاں سے سرنکوٹ جا رہی تھیں، چھتہ پانی کے علاقے میں برف میں پھنس گئیں، جس کی وجہ سے ان میں سوار افراد مشکل موسمی حالات کی وجہ سے درماندہ ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوراً ایک پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ایک کامیاب بچاؤ آپریشن کے ذریعے تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر لیا۔
پولیس نے مسافروں کو برفباری والے اور ہائی ایلٹی ٹیوڈ علاقوں میں سفر کرتے وقت احتیاط برتنے اور موسم کی صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت دی ہے۔
مغل روڈ پر برفباری میں پھنسے چھ افراد کو ریسکیو کر لیا گیا: پولیس
