عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/۸ سری نگر کے زمپا کدل میں جمعرات کی صبح آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم چھ دکانوں اور دو رہائشی کمروں کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ زمپا کدل سری نگر میں جمعرات کی صبح آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم چھ دکانوں اور دو رہائشی کمروں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ ایک دکان سے لگی اور تیزی سے دوسری دکانوں تک پھیل گئی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ چھ دکانوں میں سے ایک کمرہ کشمیر آرٹس کے تجارتی نام ’گلنور کشمیر آرٹس‘ کے لیے استعمال ہوتا تھا اور دوسرا کمرہ رہائشی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع میں شاپنگ لائن کی چھت اور کمروں کی چھت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، گھریلو سامان، کپڑا اور دیگر سامان بھی آگ سے جل کر تباہ ہوگیا۔