عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے میر بزار قاضی گند میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے کے علاقے ال سٹاپ میر بزار میں تویرا (JK03D-7709) اور آلٹو کار (JK09D-2698) کے درمیان پیش آیا۔
حکام نے بتایا کہ حادثے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں اور پولیس فوراً موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔