عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے اکھل دیوسر علاقے میں جمعہ کی شام پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی شام اکھل دیوسر علاقے میں ایک تویرا گاڑی زیر نمبر JK03A-5917 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے لڑھک گئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے میں 6 افراد زخمی ہو گئے جن کی شناخت فہمیدہ اختر ، شوبی جان، گوہر جان، گل محمد لون، زید الفت اور مصرہ بانو کے طور پر ہوئی ہے، جو سبھی اکھل دیوسر کے رہائشی ہیں۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں کا ہسپتال منتقل دیا گیا ہے، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔