راجوری// ضلع راجوری کے نوشہرہ کے بھوانی سیکٹر کے مکری علاقے میں منگل کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک حادثاتی بارودی سرنگ دھماکے میں کم از کم چھ فوجی زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ معمول کی گشت کے دوران ایک فوجی اہلکار نے غیر ارادی طور پر ایک بارودی سرنگ پر قدم رکھ لیا جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں چھ فوجی اہلکار زخمی ہوئے اور انہیں فوراً راجوری کے 150 جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام فوجی اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
ایل او سی کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں 6 فوجی اہلکار زخمی
