عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ایس آئی یو سرینگر نے این آئی اے سرینگر کی عدالت میں ملی ٹینسی سے متعلق ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 39/2022 میں 02 ملزم جنگجووں کے خلاف چارج شیٹ پیش کی۔
ایس آئی یو ترجمان نے بتایا کہ یو اے (پی)، آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ صورہ سرینگر میں درج ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 39/2022 کے سلسلے میں این آئی اے سرینگر کی ایک عدالت میں جمعرات کو چارج شیٹ داخل کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ چارج شیٹ دو ملزمان عادل احمد پرے ولد حبیب اللہ پرے ساکن بدرا گنڈ گاندربل (A1) اور باسط احمد ڈار ولد مرحوم عبدالرشید ڈار ساکنہ ریڈوانی پائین قائمو کولگام کے خلاف پیش کی گئی۔
ایس آئی یو ترجمان نے مزید بتایا کہ ان دو ملزم دہشت گردوں میں سے ایک مارا گیا اور ایک مفرور ہے۔
سماعت کی اگلی تاریخ 28 مارچ 2024 کو مقرر کی گئی ہے۔