عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سال 2025-26 کے عام بجٹ کی ایک کاپی ہفتہ کو یہاں راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو سونپی۔اس موقع پر صدر نے وزیر خزانہ کو دہی کھلایا اور وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو بجٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر کو بجٹ کی کاپی سونپتے وقت وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری بھی سیتا رمن کے ساتھ موجود تھے۔اس موقع پر وزارت خزانہ کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ حکومت کے چیف اکنامک ایڈوائزر وی اننت ناگیشورن بھی موجود تھے۔