عاصف بٹ
کشتواڑ// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق، کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جس کی وجہ سے کشتواڑ سنتھن سڑک پر آمدوفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سنتھن ٹاپ پر ہوئی شبانہ برفباری کے بعد سڑک کو آمدورفت کیلے عارضی طور معطل کردیاگیا ہے۔
ایس ڈی ایم چھاترو نعیم مغل نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے سڑک پر آمدورفت کو عارضی طور معطل کردیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی سڑک کو ایک طرفہ ٹریفک کی کیلئے کھولا گیا تھا۔