عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بدستورجاری ہے، جس کے بعد سنتھن شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے وہیں ضلع میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی جارہی ہے۔
بالائی علاقہ جات میں جمعرات کی صبح سے ہی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں۔ سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری کے بعد کشتواڑ سنتھن اننت ناگ قومی شاہرہ پر آمدرفت کو عارضی طور بند کردیاگیاہے۔
ایس ڈی ایم چھاترو نے بتایا کہ سنتھن پر تازہ برفباری کے بعد سنتھن پر ٓامدرفت کو معطل کردیاگیاہے اور این ایچ ائی ڈی سی ایل حکام کی جانب سے کلرینس ملنے کے بعد ہی شاہرہ پر آمدرفت کو بحال کیا جائے گا۔